وطن نیوز انٹر نیشنل


ایئر ٹکٹ خریدنے سے پہلے کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟

 منگل 12 ستمبر 2023 6:23

آن لائن مارکیٹنگ سائٹس موجود ہیں جو متعدد فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں کا موازنہ بھی پیش کرتی ہیں۔ (فوٹو: اڈوب سٹاک)

   

اندرون یا بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سب سے بڑی مشکل کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے جب وہ فلائٹ بکنگ کے مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں۔
بیشتر افراد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ مناسب نرخوں پر ٹکٹ حاصل کر سکیں تاکہ اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

سستے ٹکٹ کیسے حاصل کریں؟

سستی ٹکٹ کیسے اور کہاں سے حاصل کی جائے؟ یہ وہ سوال ہے جو اکثر و بیشتر سننے کو ملتا ہے، اس کے لیے کوئی ایک طریقہ نہیں جس پر عمل کرتے ہوئے آپ سستے ایئر ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ بعض اوقات کسی حد تک ذہن کو استعمال کرنا ہوتا ہے یا یوں کہیں کہ کچھ محنت کرنا پڑتی ہے۔
اس حوالے سے عربی میگزین سیدتی‘میں بعض نکات بیان کیے گئے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے سیاحتی ٹور کے لیے سستے ایئر ٹکٹ کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں

ٹور بکنگ کے لیے بہترین سائٹس؟

آن لائن مارکیٹنگ سائٹس موجود ہیں جو متعدد فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں کا موازنہ بھی پیش کرتی ہیں جن میں پروازوں کے اوقات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح آپ انفرادی طورپر ہر ایئرلائن کی ویب سائٹ پر جانے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی کوفت سے بچ جاتے ہیں اورآپ کو ایک ہی پیچ پر تمام معلومات حاصل ہو جاتی ہیں۔

بکنگ ایپس 

انٹرنیٹ پر بے شمار ٹریول ویب سائٹس موجود ہیں جن کی اپنی ایپس بھی ہیں، اس لیے آپ کسی بھی ایپ کو انسٹال کرنے سے قبل اس کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے کے بعد اس کے فیچرز کو دیکھیں اور دیگر ویب سائٹ سے اس کا موازنہ کریں۔ بعدازاں جو پسند آئے اسے انسٹال کر لیں۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ سستی پروازوں کو تلاش کرنے کے لیے ایسی ایپس بہتر ہوتی ہیں جو ٹکٹ کے کرایوں کو دنوں کے حساب سے واضح کرتی ہیں۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ کب ٹکٹیں سستی ہیں اورکب ان کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یوں آپ کو اپنے پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ حاصل کرنے میں کافی سہولت ہو جاتی ہے۔
سستی پروازوں کے حصول کے لیے بعض اوقات آپ کو اہم معلومات سے بھی باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ (فوٹو: اڈوب سٹاک)

فضائی کمپنی سے براہ راست بکنگ کرائیں

اگرچہ سستی پروازوں کی تلاش کے لیے موجود ویب سائٹس کے ذریعے آپ کو ٹکٹوں کے ریٹ معلوم ہو جاتے ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ براہ راست اسی کمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کیا جائے جس کی فلائٹ سے آپ سفر کرنا چاہتے ہیں۔

فضائی کمپنی کے نمائندے سے رابطہ

ماہرین کے نزدیک سستے ٹکٹ حاصل کرنے کی ایک اور ٹپ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ براہ راست فضائی کمپنی کے نمائندے سے رابطہ کریں اوراسے یہ باور کرائیں کہ آپ اپنے ٹور کے لیے سستی ٹکٹ تلاش کر رہے ہیں۔

ون وے ٹکٹ خریدیں

سستی پروازوں کے حصول کے لیے بعض اوقات آپ کو اہم معلومات سے بھی باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ فضائی کمپنیوں کے شیڈول اورنرخوں میں کمی و بیشی کے حوالے سے آگاہ ہوں۔
ٹکٹ بکنگ کے لیے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ آپ ایک راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کے بجائے دو راؤنڈ ٹرپ ٹکٹوں کی قیمت کا جائزہ لیں۔
بہتر یہ ہے کہ براہ راست اسی کمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کیا جائے جس کی فلائٹ سے آپ سفر کرنا چاہتے ہیں۔ (فوٹو: اڈوب سٹاک)
اس میں محض آپ کا ایک یا زیادہ سے زیادہ دو منٹ کا وقت لگ سکتا ہے اورآپ اچھی طرح قیمتوں کا تعین کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ایک منزل کے لیے راؤنڈ ٹرپ بک کرانے کے بجائے ون وے بکنگ حاصل کریں۔ بعدازاں واپسی کے لیے کسی دوسرے آپشن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، اس سے آپ کی کافی بچت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں