وطن نیوز انٹر نیشنل

’ایسا کیڑا جس پر سے 39 ہزار گنا زیادہ وزن گزر جائے اور فرق بھی نہ پڑے‘

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا کیڑا دریافت کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر اس پر سے گاڑی بھی گزر جائے تو اسے کچھ بھی نہیں ہو گا۔ کیونکہ انتہائی مضبوط بکتربند کیڑا اپنے وزن سے 39 ہزار گُنا زیادہ وزن برداشت کر سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کیڑے کا نام ڈایا بولیکل آئرن کلیڈ بیٹیل ہے، یہ ایسا ایسا سخت جان کیڑا ہے جو آپ کی گاڑی کے ٹائر کے نیچے سے بھی آپ کا منھ چِڑاتا ہوا باہر نکل سکتا ہے۔ یہ انتہائی مضبوط بکتربند کیڑا اپنے وزن سے 39 ہزار گُنا زیادہ وزن برداشت کر سکتا ہے اور سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کی ہے کہ ایسا کرنے میں کیسے کامیاب رہتا ہے۔

اور اس تحقیق سے تعمیرات اور خلانوردی میں استعمال کے لیے مضبوط تر مٹیریل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیقی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے مطالعے کی ٹیم کے سربراہ ڈیوڈ کیسائلس نے جو کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروائن سے تعلق رکھتے ہیں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس تحقیق سے ایسے سخت مٹیریل بنانے میں مدد مل سکتی ہے جو زبردست تصادم بھی برداشت کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں