وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈاکٹر کو ’ماموں‘ بنا ڈالا، الہ دین کا چراغ بیچنے والے دو نوسرباز گرفتار

نئی دہلی: بھارت سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر دو ملزمان نے ایک ڈاکٹر کو شیشے میں اتار کر اسے پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے کے عوض ’الہ دین کا ایک جعلی چراغ‘ بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں ملزمان نے شمالی ریاست اتر پردیش میں بظاہر سادہ لوح ڈاکٹر کو 93 ہزار امریکی ڈالر کے برابر قیمت کے عوض الہ دین کا جو چراغ بیچا، اس کے اصلی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے خریدار کو ایک ایسا مبینہ جن بھی دکھایا تھا جو، ملزمان کے دعووں کے مطابق، اس چراغ کو رگڑنے سے نکلا تھا اور جو اس جادوئی چراغ کے مالک کی ہر خواہش پوری کر سکتا تھا۔

نام نہاد جادوئی چراغ کا نیا مالک اس وقت بہت پریشان ہوا، جب اس نے اس پرانے سے دھاتی چراغ کو رگڑا تو بہت مگر اس میں سے کوئی جن اس لیے برآمد نہ ہوا کہ اس میں کچھ تھا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں