وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان میں ملیریا پھیلانے والے مچھر کی جینیاتی انجینئرنگ

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) مچھر کو جدید ترین کرسپر سی اے ایس 9 ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیل کیا گیا جس کے بعد وہ مرض پھیلانے کے قابل نہیں رہتے ۔ مچھر اینوفیلس سٹیفنسائی کے کروموسوم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے بعد وہ ملیریا کی وجہ بننے والے طفییلیے کو مزید پھیلانے سے قاصر رہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے ، یوسی ایل اِرون اور یوسی ایل سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے جینیاتی مچھر بنائے ہیں جو ملیریا نہیں پھیلاسکتے ۔ تحقیق کے مرکزی سائنسدان پروفیسر اینتھونی جیمز کہتے ہیں کہ ‘سیکنڈ جنریشن جین ڈرائیو سسٹم’ میں بہت سے جین دیکھے گئے ہیں جنہیں سلا کر مچھروں کی نسل خیزی اور مرض بڑھانے کی صلاحیت کو ختم کیا جاسکتا ہے ،اسی طریقے سے دیگر امراض کو قابو کیا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں