وطن نیوز انٹر نیشنل

صدر ٹرمپ کے حامیوں کا فلوریڈا میں احتجاج، الیکشن چوری کے خلاف نعرے بازی

میامی: صدر ٹرمپ کے حامیوں نے فلوریڈا میں احتجاج کیا جس کے دوران سیکڑوں افراد نے ڈیموکریٹس خے خلاف الیکشن چوری کے بارے میں نعرے بازی کرتے رہے۔

ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں صدر ٹرمپ کے سپورٹرز سڑک کنارے کھڑے ہو کر مزید چار سال، مزید چار سال کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ ڈیموکریٹس الیکشن چوری کر رہے ہیں، احتجاج میں شامل افراد الیکشن چوری کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے رہے۔ احتجاج میں شریک افراد اپنے اپنے اسمارٹ فون پر ٹرمپ کا خطاب بھی سنتے رہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات اور ڈاک کے ذریعے موصولہ ووٹ گنتی میں شامل نہ کرنے کے مطالبے کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ معروف امریکی سیاستدان برنی سینڈرز نے کہا کہ 2016 میں ٹرمپ جیت رہے تھے توالیکشن ٹھیک تھے، اب ٹرمپ کو شکست نظر آرہی ہے تو الیکشن فراڈ ہو گئے۔ ٹرمپ لوگوں کا جمہوریت پر یقین ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیمو کریٹ رہنما نے مزید کہا کہ یہ باتیں آمریت کی طرف دھکیلنے والی ہیں۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کے متنازع بیانات کے بعد سے دارالحکومت واشنگٹن سمیت ریاستوں نیویارک، مشی گن، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا کے کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے ہیں جن میں امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹ تسلیم نہ کرنے کے مطالبے کے خلاف شدید ردعمل دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں