وطن نیوز انٹر نیشنل

جادوئی کھمبی ڈپریشن کے علاج میں 400فیصد بہتر قرار

میری لینڈ، امریکا(نیٹ نیوز) لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اسے تشویش اور ڈپریشن جیسی کیفیات بھی ختم کرنے میں موثر پایا گیاہے جس کے بعد اسے شدید ڈپریشن کے علاج میں باقاعدہ آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید ڈپریشن کے علاج میں’’سائیلوسائیبن ‘‘کو اس وقت موجودہ دواؤں سے 400 فیصد زیادہ بہتر اورموثر پایا گیا ہے جوجادوئی کھمبی(سائیلوسائیبن مشروم)میں پایا جاتاہے ۔واضح رہے کہ ایسا شدید ڈپریشن جو کم از کم دو طرح کی اینٹی ڈپریسنٹ دوائیں دینے پر بھی ختم نہ ہو، اسے طبّی زبان میں ’’ایم ڈی ڈی‘‘یعنی ’’میجر ڈپریسیو ڈس آرڈر‘‘ کہا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں