وطن نیوز انٹر نیشنل

آبدوز پر چڑھنے والی ریچھنی اور بچے کو گولی ماردی

ماسکو:سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں، جو واقعے کے وقت وہاں موجود عینی شاہد نے بنائی، دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھنی اور اس کا بچہ پانی میں تیرتے ہوئے ایٹمی آبدوز کے قریب آئے اور سستانے کیلئے اس کے عرشے پر چڑھ گئے ۔بعد ازاں فوجی اہلکار ان دونوں کو گولی مار کر ہلاک کردیتے ہیں۔روسی بحری فوج کے ترجمان کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ ریچھنی اور اس کا بچہ نہ صرف آبدوز کے عملے بلکہ قریب موجود گاؤں کے رہائشیوں کیلئے بھی خطرہ تھے ۔ مقامی اخبار کے مطابق ریچھنی زخمی حالت میں تھی اور اس کی موت کا اندیشہ تھا، ماں کے بغیر ننھے ریچھ نہایت غصہ ور ہوجاتے ہیں لہٰذا اس صورتحال سے بچنے کیلئے دونوں کو گولی مار دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں