وطن نیوز انٹر نیشنل

دریا کا پانی اچانک سرخ ہو گیا، شہری پریشان

ماسکو: روس کے جنوبی حصے میں واقع اسکیتمکا دریا کا پانی اچانک پراسرار طور پر سرخ ہوگیا جس سے مقامی افراد حیران وپریشان ہوگئے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دریاکا پانی لال ہونے کے بعد بطخیں اور دوسرے جانور بھی دریا میں جانے سے گریز کررہے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے بہتے دریا کے رنگ میں تبدیلی کی کچھ وجہ آلودگی ہے ۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی ڈرین بلاک ہونے کی وجہ سے لال ہوا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں کہ ایسا کونسا کیمیکل ہے جس کی وجہ سے پانی سرخ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں