وطن نیوز انٹر نیشنل

نئی دہلی میں سموگ رواں موسم کی بدترین سطح تک پہنچ گئی

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ رواں موسم کی بدترین سطح تک پہنچ گئی۔

نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس534 کی بدترین سطح تک پہنچ گیا، فضا میں موجود خطرناک آلودہ اجزا کی مقدار 5 روز سے مسلسل بڑھ رہی ہے، بھارت کے شمالی علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں