وطن نیوز انٹر نیشنل

اکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیربیس پر آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری شریک ہوئے۔

چینی فضائیہ کا دستہ، پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔ ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔

چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین بالخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

فضائی مشق ”شاہین۔IX“ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی نویں مشق ہے جو ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں