وطن نیوز انٹر نیشنل

ریت پر پکنے والی روٹی غذائیت سے بھرپور، نام ’کوکی‘

کیا آپ نے کبھی ریت کی روٹی کھائی ہے؟ جی ہاں ریت کی روٹی۔ چونک گئے ناں ؟ تو چلیے بہاولپور اور اس روٹی کا لطف اٹھائیے۔

تفصیلات کے مطابق بھاری بھرکم لیکن غذائیت سے بھرپور جسے دیکھتے ہی پیزا کا گمان ہونے لگتا ہے۔ ریت پر تیار کی جانے والی صحرائے چولستان کی یہ سوغات کوکی۔

خاص دکھنے والی اس روٹی کی تیاری بھی عام نہیں. لکڑیاں جلاو، آٹا گوندھ کر پیڑا بناؤ پھر ریت پر دہکتے کوئلوں میں دباؤ اور بس پھر تھوڑا سا انتظار، اس کے بعد ریت کی خوشبو والی کوکی (روٹی) تیار ہو جاتی ہے۔

یہ روٹی صرف چولستان کی سوغات ہی نہیں بلکہ دوران ہجرت بھوک مٹانے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

دودھ کے ساتھ کھائیں، دیسی گھی اور شکر ڈال کر چوری بنائیں یا پھر سادہ ہی تناول فرمائیں۔ یقینناً یہ روٹی صحرائی باشندوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں