وطن نیوز انٹر نیشنل

بیلجئم میں یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج

بیلجئم میں یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں مارشل آرٹ کے مظاہرے کے علاوہ دفتر کے سامنے لانگ شوز بھی رکھ دیئے گئے۔

دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے دفتر کے سامنے کسانوں نے مظاہرہ کیا، انہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ کسانوں نے مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ یونین روایتی زرعی نظام میں مداخلت نہ کرے۔ مظاہرے میں کسانوں کی 23 تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی، انہوں نے احتجاج کے آخر میں اپنے لانگ شوز دفتر کے سامنے رکھ دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں