وطن نیوز انٹر نیشنل

مطلوب انقلابی آزادکشمیر کی سیاست کا اثاثہ تھے ، راجہ فاروق

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سابق وزیر حکومت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد مطلوب انقلابی کے گھر گئے اور مطلوب انقلابی کے والدین دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے محمد مطلوب انقلابی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ مطلوب انقلابی آزادکشمیر کی سیاست کا اثاثہ تھے ، ان کی وفات جمہوریت پسندوں کا نقصان ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مطلوب انقلابی منجھے ہوئے سیاسی کارکن تھے جن کا سب کچھ ان کی جماعت تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں