وطن نیوز انٹر نیشنل

کویتی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کی مدت گھٹا کر ایک سال کر دی

کویتی اقامہ ہولڈرز کے لیے حکومت نے 2سالہ مدت کا قانون تبدیل کرتے ہوئے اقامے کی میعاد 1سال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں تارکین وطن کارکنوں اور غیرملکیوں کے لیے قوانین میں مسلسل تبدیلی کا عمل جاری ہے اور وقفے وقفے سے اقامہ، ویزے اور رہائشی اجازت ناموں سمیت مختلف زمروں میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

حال ہی میں کویتی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کی دو سالہ مدت کم کر کے ایک سال کر دی ہے ۔ کویتی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کو دو سال یا اس سے زیادہ مدت کے لیے رہائش دینے سے روک دیا ہے ۔پاکستانی بھی اس زمرے میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس فیصلے کا اطلاق کویتی شہریوں کی غیرکویتی بیویوں، کویتی خواتین کے غیرکویتی بچوں، غیرکویتی ماؤں اور غیرکویتی بیوی اور بچوں پر بھی ہوگا۔

فیصلے کا اطلاق ہر غیرملکی اور تارکین وطن پر ہوگا البتہ نجی شعبے سے وابستہ ہ وہ ملازمین جوکویت کے اندر ہیں اور دو سال یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے ورک پرمٹ رکھتے ہیں انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں