وطن نیوز انٹر نیشنل

بھارت سی پیک سبوتاژکرنے کے درپے ، امریکی جریدہ

امریکی جریدے نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے عالمی برادری کی توجہ پاکستان میں بھارت کی طرف سے ہونے والی ریاستی دہشتگردی کی طرف مبذول کروائی،بھارت نے بڑی چالاکی کے ساتھ دنیا میں اپنے آپ کو دہشتگردی کے شکار ملک کے طور پر پیش کیا۔ بھارت خطہ کو نہ صرف عدم استحکام کی جانب دھکیل رہا ہے بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو بھی سبوتاژکرنے کے درپے ہے ۔ امریکی ہفت روزہ جریدے ’’ کرسچن سائنس مانیٹر ’’ نے بھارت سے منسلک پاکستان کے ڈوزیئر پر امریکا میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے انٹرویو پر مبنی رپورٹ شائع کی ہے ،جریدے کے مطابق سفیر پاکستان نے عالمی برادری خصوصاً امریکا کی توجہ پاکستان میں بھارت کی طرف سے ہونے والی ریاستی دہشتگردی کی طرف مبذول کروائی ہے ۔ بھارت نے بڑی چالاکی کے ساتھ دنیا میں اپنے آپ کو دہشتگردی کے شکار ملک کے طور پر پیش کیا جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے ۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قابل ستائش کامیابیاں حاصل کیں۔ پچھلے دو برسوں سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں واضح طور پر بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں