وطن نیوز انٹر نیشنل

بڑا مسلمان ملک اسرائیل کو تسلیم کرنےو الا ہے، اسرائیلی وزیرکا دعویٰ

مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علاقائی تعاون کے اسرائیلی وزیراوفر اکونیس نے کہا کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے امریکی صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے امریکا ایک اور اسلامی ملک کے ساتھ اسرائیلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کرے گا۔

اسرائیلی وزیر نے مسلمان ملک کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم کہا کہ اس حوالے سے دو بڑے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ان میں سے ایک تو عمان بہت مضبوط امیدوار ہے جب کہ سعودی عرب فی الحال اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کررہا ہے۔ دوسرے امیدوار ملک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہے تو ایک مشرقی ملک اور ایک بڑا مسلمان ملک ہے تاہم وہ پاکستان نہیں ہے۔
واضح رہے آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان

صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایام میں چار مسلم ممالک، متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں تاہم کئی مسلم ممالک بالخصوص سعودی عرب اور پاکستان سے متعلق مسلسل چہ می گوئیاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب سعودیہ اور پاکستان کی حکومتیں ایسی قیاس آرائیوں کی تردید کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں