وطن نیوز انٹر نیشنل

کسان احتجاج میں تیزی،مہاراشٹر سے نئی دہلی کی طرف مارچ

بھارتی دارالحکومت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج میں تیزی آگئی ،کئی ریاستوں میں کسانوں نے مطالبات کے حق میں دھرنا دیااور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی،احتجاجی کسانوں نے مودی سرکار کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف حمایت کے حصول کیلئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔خط میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے اپیل کی گئی کہ وہ کسانوں کی حمایت میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت نہ کریں۔ کسان تنظیم راشٹریہ کسان مزدور مہاسانگ کے صدر شیو کمار کاکا نے کہا کہ کسانوں کیساتھ بامقصد مذاکرات سے پہلے حکومت ساز گار ماحول پیدا کرے ، وہ حکومت پر واضح کر چکے ہیں کہ زرعی قوانین میں متنازع ترامیم قابل قبول نہیں، کسان صرف نئے قوانین کی منسوخی چاہتے ہیں۔ ادھر مہاراشٹر سے ہزاروں کسانوں نے دارالحکومت کی جانب مارچ شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں