وطن نیوز انٹر نیشنل

پولینڈکو بدلنے کے دعویدار سابق صدر مفلس ہو گئے

پولینڈ کے نوبیل انعام یافتہ سابق صدر لیخ والینسا مفلس ہو گئے ۔ پولش ویب سائٹ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی مالی حالت بہت خراب ہے ، زندگی میں پہلا موقع ہے کہ کرسمس پر کسی کیلئے بھی تحفہ نہیں خرید سکا، بیوی بچوں سے تعلقات پر انہوں نے کہا کہ بچے ان کی سیاسی سرگرمیوں سے تنگ آ چکے ہیں، آپس میں باتیں کرتے ہیں مگر ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا، بیوی بھی ان پر حکم چلاتی ہے ، ماضی میں انہوں نے سوویت یونین کو توڑا، پولینڈ کو بدل کر رکھ دیا مگر آج اپنے ہی گھر میں کوئی ان کی نہیں مانتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں