وطن نیوز انٹر نیشنل

جی سی سی اجلاس: سعودیہ کی رکن ممالک کو شرکت کی دعوت

خلیج تعاون کونسل کا 41واں اجلاس 5جنوری 2021 کو سعودی دارالحکومت الریاض میں ہو گا،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جی سی سی کے رکن ممالک کے لیڈروں کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انہوں نے شاہ سلمان کی جانب سے امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید کو جی سی سی اجلاس میں شرکت کادعوت نامہ بھیجا ہے جو یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گزشتہ روز دبئی میں وصول کیا ،جی سی سی کے لیڈر اس اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی ، تجارت ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں مربوط تعاون کے فروغ کے لئے تبادلہ خیال کریں گے ۔جی سی سی میں سعودی عرب کے علاوہ امارات ، بحرین ، عمان ، قطر اور کویت شامل ہیں۔ دعوت

اپنا تبصرہ بھیجیں