وطن نیوز انٹر نیشنل

اکنامک زونز پر ترقیاتی کام جلد شروع کردینگے، طارق مرتضیٰ

راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) پراجیکٹ اور ایئر پورٹ سے متصل سپیشل اکنامک زونز کے ایروٹرو پولیس کے حوالے سے سی ای او شیر ساز کمپنی نے آر ڈی اے آفس میں بریفنگ دی۔اجلاس میں چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مقبول احمد ، خرم فرید سی ای او شیر ساز کمپنی، عزیز اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ آر ڈی اے ، جنید تاج بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز پر ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کردیں گے ، سپیشل اکنامک زونز میں مشہور ایروٹروپولیس میں مائننگ ، آئل ریفائنری ، پٹرولیم ، انجینئرنگ ، آئی ٹی پارک اور رہائشی علاقے شامل ہیں۔، چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں