وطن نیوز انٹر نیشنل

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ کا رحجان جاری ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ یعنی جولائی تا دسمبر 2020ء کی مدت میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 245.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 74.8 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 140.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2020ء میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 47.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ دسمبر 2019ء میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 25.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں