وطن نیوز انٹر نیشنل

بی بی سی اردو کا پروگرام ’سیربین‘ ٹی وی چینل ’آج نیوز‘ پر نشر نہیں ہو گا

بی بی سی اردو سروس کا ٹیلی ویژن کے لیے حالات حاضرہ کا پروگرام ’سیربین‘ جو پاکستان کے ٹیلی ویژن چینل آج نیوز سے نشر ہوتا تھا، اب اُس کی نشریات ‘آج نیوز` پر بند کر دی گئی ہے۔

تاہم ‘سیربین’ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بی بی سی اردو فیس بک پیچ اور بی بی سی اردو کے یوٹیوب چینل پر سوموار سے جمعہ تک پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے نشر ہوا کرے گا۔

بی بی سی کی عالمی سروس نے بی بی سی اردو کے ٹی وی پروگرام ’سیربین‘ کی پاکستانی ٹی وی چینل ‘آج’ پر نشریات کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔

اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بی بی سی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر جیمی اینگس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ہمارے پروگراموں میں کسی قسم کی مداخلت ہمارے اور ہمارے ناظرین کے درمیان اعتماد کی خلاف ورزی ہے، جس کی ہم اجازت نہیں دے سکتے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں