وطن نیوز انٹر نیشنل

جوبائیڈن کی جانب سے 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو قانونی حیثیت کے بغیر شہریت دینے کا امکان

نو منتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کوقانونی حیثیت کے بغیر شہریت دیئے جانے کا امکان ہے۔

نومنتخب صدرجو بائیڈن امریکا کے صدر بننے کے بعد اہم اعلانات کریں گے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکا کی شہریت دینے کے تارکین وطن کے لیے آٹھ سالہ شہریت بل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سے ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دئیے جانے کا امکان ہے، یہ شہریت حاصل کرنے والوں کے لیے تیز ترین راستہ ہو گا۔

صدر جوبائیڈن کے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف پہلا قدم ہو گا، نومنتخب صدر پہلے ہی کورونا وبا سے ہونے والے مالی نقصانات کے ازالے اور کورونا ویکسین کے لیے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کر چکے ہیں۔ پیکج کے تحت چھوٹے تاجروں اور بے روز گار افراد کی بھی مدد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں