وطن نیوز انٹر نیشنل

انجمن تاجران جی ٹین مرکز کا الیکشن، فاؤنڈر گروپ فاتح

انجمن تاجران جی ٹین مرکز کا الیکشن فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا، فاؤنڈر گروپ نے تاجر ویلفیئر گروپ کو 129 ووٹوں سے ہرا کرجیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی، انجمن تاجران جی ٹین مرکز کا الیکشن گز شتہ روز ہوا جس میں فاؤنڈر گروپ (چاند گروپ) اور تاجر ویلفیئر گروپ (چراغ گروپ) نے حصہ لیاجبکہ 577 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 574لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 13ووٹ مسترد ہوئے ، فاؤنڈر گروپ نے 344ووٹ حاصل کر کے مقابلہ جیت لیا ۔تاجر ویلفیئر گروپ 127 ووٹ حاصل کرسکا اس طرح فاؤنڈر گروپ نے 129ووٹوں سے مقابلہ جیت لیا، فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین کامران کاکا خیل، صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری اظہر امین،کوچیئرمین سردار عابد و دیگر عہدیداران منتخب ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں