وطن نیوز انٹر نیشنل

رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے

انتظامیہ نے رنگ روڈ منصوبے کی تعمیرمیں ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں حائل برگد کے قدیم درخت کو انتظامیہ نے محفوظ بنانے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ راولپنڈی جی ٹی روڈ کے قریب برگد کا درخت ایک صدی قدیم ہے، یہ درخت اپنے ہیبت ناک پھیلاؤ اور گھنی چھاؤں کی وجہ سے مسافروں اورمقامی افراد میں بے حد مقبول ہے، لوگ اس دیو قامت درخت کے دیوانے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹررنگ روڈ کمشنرمحمد محمود کا کہنا ہے انجنئیرزکو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ رنگ روڈ کے آغاز پرموجود 100 سال قدیم برگد کے درخت کومحفوظ بنایا جائے، منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی زیرغورہے۔
ماہرین کا کہنا ہے رنگ روڈ منصوبہ ٹریک بچھانے کے لیے 6 ہزارسے زائد گھنے اورقدیم درخت کاٹے جائیں گے جبکہ مزید دولاکھ نئے درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ منصوبہ ماحول دوست ثابت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں