وطن نیوز انٹر نیشنل

انڈیا میں کسانوں کا لال قلعہ میں داخلہ: کیا لال قلعہ جس کے قبضے میں ہو، ہندوستان اس کا ہے؟

انڈین دارالحکومت نئی دہلی کے قلب میں واقع لال قلعہ گزشتہ روز ساری دنیا کی میڈیا میں اس وقت سرخیوں میں آ گیا جب ملک کے یوم جمہوریہ کے موقعے پر کسانوں کی ریلی کے سینکڑوں کسان لال قلعے میں داخل ہو گئے اور اس کی فصیلوں پر کسان تحریک کے پرچم لہرا دیے۔

پولیس کی اس قدر تعداد میں تعیناتی کے باوجود کسانوں کی ایک بھیڑ کا لال قلعے میں داخل ہونا کسانوں کے حق میں ہوگا یا نہیں، لیکن یہ قلعہ صدیوں سے چلی آ رہی جدو جہد کی علامت کا مظہر ضرور ہے۔

تاریخی طور پر اگر دیکھیں تو لال قلعہ دور جدید سے قبل سے ہی انڈیا کی سالمیت اور تنوع کے مرکز کی علامت رہا ہے اور یہ خیال صدیوں سے لوگوں کے ذہن میں پیوست ہے کہ لال قلعہ جس کے قبضے میں، ہندوستان اس کا۔

بنارس ہندو یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر تعبیر کلام کا کہنا ہے کہ پورے برصغیر پر لال قلعے کی حاکمیت اورنگزیب کے دور میں اپنے عروج پر پہنچتی ہے جب وہ جنوبی ہند کو بھی اپنے تسلط میں لے آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں