وطن نیوز انٹر نیشنل

اسلام آباد؛ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

ضلعی انتظامیہ نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وائرس ایس او پیز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نئے احکامات جاری کردیے۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا۔

رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور کھانوں کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی گئی تاہم ان ڈور کھانوں کے حوالے سے عائد پابندی برقرار رہے گی۔
جاری نوٹیفیکشن کے مطابق تجارتی مراکز کے ٹائم ٹیبل پر پہلے سے جاری احکامات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے والی پابندی عائد رہے گی۔

کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا عمل جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں