وطن نیوز انٹر نیشنل

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

اس کے نتیجے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 25پیسے کی کمی سے 160روپے 28پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں