وطن نیوز انٹر نیشنل

قریشی-بلنکن رابطہ: پاکستان اور امریکہ کے وزرا خارجہ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انھوں نے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ دہشتگرد احمد عمر شیخ سمیت دیگر کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بات کی ہے اور انھیں امریکہ کے خدشات سے باور کرایا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے اس گفتگو کے بارے میں بتایا کہ اس کیس میں تمام ذمہ داران کا احتساب یقینی بنایا جانا چاہیے۔

‘وزیر خارجہ (قریشی) اور میں نے علاقائی استحکام کی حمایت کے لیے امریکہ-پاکستان تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بات کی۔’

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعے کو اس ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں امن اور ڈینیئل پرل کیس پر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں