وطن نیوز انٹر نیشنل

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھٹہ مزدوروں سے متعلق کیس میں عدالتی معاون مقرر

ہائی کورٹ نے بھٹہ مزدوروں سے متعلق کیس میں ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھٹہ مزدوروں سے متعلق کیس پر سماعت کی، دوران سماعت کمیشن میں شامل وکلا عدنان حیدر رندھاوا،عمر گیلانی، اور دانیال عزیز نے بھٹہ کمیشن کی71 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کردی۔

کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کو پیشگی قرضہ دینے کا اقدام غیر قانونی قرار ہے ،پیشگی قرضہ کے نام پر بھٹہ مزدوروں کو پابند کرنا جدید دور میں غلامی کی ایک شکل ہے، تمام بھٹہ مزدوروں کسی کے غلام نہیں آزاد شہری ہیں جب چاہیں بھٹہ چھوڑ سکتے ہیں، پیشگی قرضہ غیر قانونی ہے اور بھٹہ مزدور اس کو واپس کرنے کے پابند نہیں۔
سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبری مشقت کے معاملات میڈیا پر نظر کیوں نہیں آتے، سارا دن سیاست چلتی ہے یوں تو ایک تھپڑ کو سارا دن ایسے دکھاتے ہیں جیسے سارا دن تھپڑ پڑتے رہے۔ ہم ان کے ماننے والے ہیں جنہوں نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو گلے سے لگایا تھا ، بھٹوں پر پیشگی کا نظام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

دوران سماعت عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود صدر ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ثاقب بشیر کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا کہ بجائے ڈپریشن پھیلانے اور لوگوں کو برا بھلا کہنے کے میڈیا یہاں کردار ادا کرے، صدر ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ثاقب بشیر کی عدالت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں