وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا نقشہ: دنیا میں کووڈ 19 سے 14 لاکھ سے زیادہ اموات کہاں کہاں ہوئی ہیں؟

دنیا بھر میں کووڈ-19 یا کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کو عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور امریکہ میں اس وائرس کے باعث اب تک چار لاکھ 23 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ڈھائی کروڑ سے زیادہ متاثرین کے ساتھ امریکہ ہی دنیا میں اس وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

انڈیا ایک کروڑ 68 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے متاثرہ ملک ہے جبکہ اموات کے اعتبار سے برازیل دو لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا میں اب تک پانچ ممالک ایسے ہیں جن میں کورونا سے ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں امریکہ اور برازیل کے علاوہ انڈیا، میکسیکو اور برطانیہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں