وطن نیوز انٹر نیشنل

حکومت کا آج قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانےکے لیے وفاقی حکومت نے آج قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا اور حکومت سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی و اتحادی ارکان کو آج اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے 25 نکاتی ایجنڈے میں پیپلزپارٹی کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا، مسلم ن لیگ کی جانب سے کاٹن کی فصل کم ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ بھی پیش کی جائیں گی اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود یونیورسٹی آف اسلام آباد کے قیام کا بل بھی پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں