وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیر اعلیٰ کے حکم پر 11 ماڈل سڑکوں کی بحالی کا آغاز

وزیر اعلیٰ کے حکم پر 11 ماڈل سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایل ڈی اے کو 11ماڈل سڑکوں کی بحالی کا ٹاسک سونپ دیا اور ماہانہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ایل ڈی اے نے سڑکوں پر لین مارکنگ، کرب سٹوننگ اور پیچ ورک کا آغاز کر دیا۔پلان کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ ، ملتان روڈ ، ایل او ایس سے سمن آباد،مین بلیوارڈ گلبرگ سے جناح ہسپتال ، علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو،ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں روڈ ،محمود علی قصوری روڈ ،کینال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ سے شاہکام چوک،مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ اور اللہ ہو چوک سے شوکت خانم چوک روڈ کی بحالی ہو گی۔ماڈل روڈز پر بجلی کے لٹکتے تاروں کو بھی ٹھیک کیا جائے گا جبکہ نئے ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب بھی ہوگی۔لیسکو، میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، ٹیپا، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی بھی ایل ڈی اے کے معاون کے طور پر کام کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں