وطن نیوز انٹر نیشنل

ظہورالٰہی کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے :شجاعت ،پرویزالٰہی

مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت ، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی 39ویں برسی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں آباد رہے گی۔ برسی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 39 برس پہلے جمعہ کے ہی دن وہ شہید ہوئے ، لوگ آج بھی ان کی یاد منانے کیلئے اکٹھے ہوتے اور ہمارے خاندان سے اظہار محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا برسی کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ یا اللہ ہم سے ایسا کام لے جس سے تو راضی ہو جائے اور تیری مخلوق خوش ہو۔ظہورالٰہی شہید کی زندگی کا مشن تھا کہ جو بات بھی کریں پہلے اس پر خود عمل کریں، صرف لوگوں کیلئے بات نہ کریں۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ شہید نے ساری زندگی جدوجہد کرتے ہوئے بسر کی، انہوں نے ختم نبوت سمیت پاکستان کے حق میں ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 1977میں پی این اے کی تحریک میں ہمارے خاندان پر 111 جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن ہم نے جھکنا نہیں سیکھا، یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی انکے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور سیاست میں رواداری و خدمت کو فروغ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں