وطن نیوز انٹر نیشنل

کمپنی نے کروڑوں ڈالرز میں تانبے کے نام پر رنگین پتھر فروخت کردیئے

ایک بڑے تجارتی فراڈ میں 10 ہزار ٹن تانبے کی بجائے پتھروں کو تانبے جیسا رنگ کرکے بھجوادیا گیا اور اب اس معاملے کی بین الاقوامی تفتیش ہورہی ہے۔

سوئزرلینڈ کی مرکریہ انرجی کمپنی نے ترک کمپنی سے خام تانبے کی بڑی مقدار خریدی جس کی قیمت تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ تانبے کی اتنی بڑی مقدار کو 300 بڑے کنٹینروں سے بھیجا جانا تھا۔ لیکن چین تک پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں تانبے کی جگہ پتھر بھرے ہیں جن پر بڑی مہارت سے تانبے جیسا رنگ اسپرے کیا گیا تھا۔

تانبے کی یہ مقدار ترک کمپنی بائتسان باکِر نے بھجوائی ہےاور اب اس کی اعلٰی سطحی تحقیقات ترک اور برطانوی عدالتوں میں جاری ہیں۔ اس ضمن نے ترک اداروں نے فوری نوٹس لیتے ہوئےکئی ممکنہ ذمے داران کو بھی گرفتار کیا ہے۔ لیکن استنبول کی قانونی مشاورتی کمپنی کے وائے بی نے بتایا کہ ابتدائی کنٹینروں میں تو تانبا موجود تھا۔ اس کے بعد مہر بند کنٹینروں کی مہر (سیل) کو توڑا گیا ہے اور تانبہ نکالا گیا ہے۔ پھر اس میں سرخ رنگ کئے ہوئے پتھر بھرے گئے ہیں۔ لیکن یہ کام کہاں، کب اور کیسے ہوا ہے اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔تاہم ترک کمپنی سے بار بار رابطہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ان کا مؤقف معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں