وطن نیوز انٹر نیشنل

اسرائیلی بحری جہاز پر متحدہ عرب امارات میں میزائل حملہ

متحدہ عرب امارات کے ساحل پر اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت سے الفجیرہ آنے والے اسرائیلی کمپنی کے ایک تجارتی بحری جہاز کو متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ صرف ایک ماہ میں تیسرے اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی بحری جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ایران نے نطنز میں واقع اپنی جوہری تنصیب میں حادثے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی تاہم ایران نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن جہاز کی کمپنی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بحیرہ روم میں ایرانی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایران کے علاقے نطنز میں جوہری تنصیب کے یورینیئم افزودگی کے پلانٹ پر حادثہ پیش آیا تھا جس کی ذمہ داری ایران نے اسرائیل پر عائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں