وطن نیوز انٹر نیشنل

گوادر پاکستان کے ترقی کا مرکز بنے گا، عمران خان

گوادر: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے 2200 ایکڑ کے زونز کو آج ہم نے کھول دیا ہے، پاکستان بڑا عظیم ملک بننےجارہاہے، بلوچستان ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گیاہے تاہم اب گوادر پاکستان کے ترقی کے سفر میں مرکز بننے جارہا ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹ گوادر کو دنیا سے منسلک کرے گا، اس سےبلوچستان سمیت پورےپاکستان کوفائدہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ گوادرکےتمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈوسسٹم پرجارہےہیں، گوادر میں ساحلی پٹی کے مچھیروں کیلئے پوراپروگرام بنایاہے، وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے 730 ارب روپے کا بڑاترقیاتی پیکیج دیاہے، احساس پروگرام کےذریعےکالج اور ٹیکنیکل یونیورسٹی بنارہےہیں، مائیکروفنانس کے تحت غریب گھرانوں کیلئےقرضےفراہم کررہےہیں، چین کی جانب سے گوادر میں تکنیکی تربیت فراہم کی جارہی ہے، میں نے دوران سفر جہاز سے ایک بڑا اچھا ٹیکنیکل تعلیم کا مرکز بھی دیکھا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک کی ترقی میں کافی آگے نکل گئے ہیں، لیکن مغربی سرحد پر رابطے نہ ہونے کیوجہ سے عوام کی معاشی ترقی نہیں ہوئی، جس کے نتیجے میں انتشار پسند لوگ بے روزگار نوجوانوں کو، جن کا نظام میں کوئی حصہ نہیں ہوتا، آسانی سے اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں، اسی لیے گوادر اور بلوچستان کے لیے ترقی کا پیکیج دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں