وطن نیوز انٹر نیشنل

ممتاز عالم دین خطیب پاکستان علامہ پیر مختار احمد قادری ذیب سجادہ جلالپور جٹاں انتقال فرما گئے۔

جلال پور جٹاں: (پریس ریلیز) ممتاز عالم دین خطیب پاکستان علامہ پیر مختار احمد قادری ذیب سجادہ جلالپور جٹاں انتقال فرما گئے۔ نماز جنازہ میں علماء مشائخ سمیت ہزارہا افراد نے شرکت کی۔ مرحوم ممتاز روحانی شخصیت پیر طریقت پیر عبد الغفور قادری کے بڑے صاحبزادے تھے۔ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ پیر مختار احمد قادری عظیم خطیب اور عظیم مبلغ تھے۔ ان کے وصال سے دینی حلقوں کا شدید نقصان ہوا ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین خطیب پاکستان علامہ پیر مختار احمد قادری کی نماز جنازہ میں عالم آمڈ آیا۔ نمازہ جنازہ کے موقع پر ممتاز روحانی رہنما پیر عثمان افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری ذندگی قرآن وسنت کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا۔ ملک کے طول وعرض میں عشق رسولﷺ کا پیغام پہنچاتے رہے۔ ان کے وصال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ اللہ کریم ان کے مشن کوجاری وساری فرمائے۔ علامہ محمد عظیم قادری نے کہا کہ ان کی تبلیغ سے بہت سے لوگ نمازی بن گئے۔ مرحوم کے بھائی مولانا پیر امتیازقادری نے کہا کہ انہیں نے کبھی خطاب کیلئے معاوضہ طلب نہیں کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے والد پیر طریقت پیر عبد الغفور قادری نے پڑھائی جبکہ ممتاز روحانی رہنماء پیر عثمان افضل قادری نے نماز جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کروائی۔

جاری کردہ: محمد الیاس زکی

اپنا تبصرہ بھیجیں