وطن نیوز انٹر نیشنل

اشیائے خورونوش سستی کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش سستی کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں، آئندہ ہفتے حکمت عملی کے تحت ایکشن لیتے ہوئے قیمتوں کو کم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تعین کرنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سمگلنگ، ذخیرہ اندونی یا رسد کی کمی ہے، بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

Starting Monday in coming week, our govt will use all the resources at the disposal of the state to bring down food prices. We are already examining causes of the price hikes: whether there is a genuine supply shortage or simply hoarding by mafias; smuggling, if any;

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2020

Or a price rise due to international prices such as for palm oil, lentils etc. From next week we will have our strategy in place & action will begin using all state organisations & resources to bring down food prices.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2020
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر موٹروے ریسٹ ایریاز میں اشیاء کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ نے وزارت مواصلات، این ایچ اے اور آئی جی موٹر وے کو مراسلہ جاری کر دیا۔ وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ موٹر وے ریسٹ ایریاز پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیم مختص کی جائیں، ٹیمیں موٹر وے ریسٹ ایریاز پر دن اور رات باقاعدگی سے چھاپے ماریں، ٹیمیں ضلعی انتظامیہ سے ضرورت پڑنے پر مدد کسی بھی وقت لے سکتی ہیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے موٹروے ریسٹ ایریاز پر زائد قیمتوں کے خلاف فوری اور سخت ایکش لیا جائے، موٹر وے ریسٹ ایریاز پر مسافروں اور سیاحوں کی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کی آگاہی سے متعلق بھی ریسٹ ایریاز میں اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 21 روز میں ابتدائی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اقدامات کی تکمیل سے پہلے اور بعد کی تقابلی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں