وطن نیوز انٹر نیشنل

خوشخبری ، برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے براہ راست پروازیں شروع

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں۔تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز کل لندن سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے۔برٹش ایئرویز لندن، لاہور، لندن کیلئے ہفتے میں چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔
برٹش ایئرویز لاہور سے لندن اور ہیتھرو کے طویل سفر کیلئے جدید ترین بوئنگ 787 طیاروں کو استعمال کرے گا۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ برٹش ایئرویز کی لاہور سے پروازیں کاروباری اور انسانی روابط بڑھانے کے علاوہ سیاحت فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔واضح رہےکہ برٹش ایئرویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ دنوں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بعد اسلام آباد سے اپنی براہِ راست پروازیں بند کردیں تھی جنھیں 2019 میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں