وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر گفتگو
Sep 18, 2022 | 15:56:PM
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں ، امدادی اور بحالی کے امور پر قائد مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نواز شریف اپنے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پہنچے تھے ، وزیر اعظم شہباز شریف بھی کچھ دیر کے بعد حسن نواز کے آفس پہنچے .
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لندن میں موجود ہیں جہاں وہ کل 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم دورہ برطانیہ کے بعد امریکہ روانہ ہو جائیںگے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب بھی شیڈول ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں