وطن نیوز انٹر نیشنل

آج رات گوجرانوالہ میں عوام کا سمندر سلیکٹڈ کو جواب دے گا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج رات گوجرانوالہ میں عوام کا سمندر سلیکٹڈ کو جواب دے گا، قربانی کافی دے دی، اب ہمارے خون کیساتھ انصاف کرنا ہوگا، قائداعظم کے وعدے کو آج تک پورا نہیں کیا جاسکا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کی تحریک کا پنجاب کے دل گوجرانوالہ سے آغاز ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی کے قافلے کی قیادت خود کر رہا ہوں، پیپلز پارٹی کا قافلہ لیکر آج رات گوجرانوالہ ضرور پہنچیں گے، کارکنوں پر ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں، گھروں کا گھیراؤ کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا احتجاج کرنا چاہتے ہو آپ کو ہم کنیٹنر اور کھانا دیں گے، عمران خان نے تو ہمارے راستے میں کنٹینر رکھ دیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا آج عمران خان کو کورونا کا خیال آگیا ہے، عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے، پاکستان کے عوام غلام نہیں آزاد شہری ہیں، غیر جمہوری کوششیں آج بھی جاری ہیں، ایک جلسہ برداشت نہیں ہوتا، گلگت بلتستان میں قبل ازانتخابات دھاندلی ہو رہی ہے، کٹھ پتلی، نالائق حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا، گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی ہو رہی ہے، گلگت بلتستان جا رہا ہوں، الیکشن کو خود مانیٹر کروں گا، گلگت الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اگلے روز اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، عوام کے جمہوری حق کو ماننا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا آج بلائے جانیوالا قومی اسمبلی اجلاس مذاق ہے، فیٹف کا قانون زبردستی اور دھاندلی سے پاس کرایا گیا، وزیراعظم اپوزیشن کے ڈیسک خالی دیکھ کر تقریر کرتے ہیں، آج بھی شاید وزیراعظم ایسا ہی کریں گے، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا ہربدھ کو سوالوں کے جواب دینے آؤں گا، عمران خان نے ایک دن بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، آج عوام بتائیں گے حکومت کے جانے کا وقت آگیا، نالائق حکومت کو جمہوری نہیں مانتے اس لیے نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں