وطن نیوز انٹر نیشنل

ہمیں عالمی تناظر کو مدنظر رکھ کر فلمیں بناناہونگی:حریم

کراچی (سٹاف رپورٹر ) عید کے تہواروں پر ملکی فلموں کو بیرون ممالک جو پذیرائی ملتی رہی ہے ،اس سے فلمسازوں میں ایک نیا حوصلہ پیدا ہوا تھا۔ اب کورونا کے بعد زیر تکمیل فلموں کو انٹر نیٹ کے ذریعے ریلیز کرنے کا بھی رجحان بڑھ رہا ہے ۔ بھارتی فلموں کے مقابلے میں ملکی فلموں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے ہمیں اجتماعی طور پر کوششیں کرنی ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب فیشن انڈسٹری کی طرح ہماری فلموں سے بھی زرمبادلہ آنے لگے گا۔ ہمیں عالمی تناظر کو مدنظر رکھ کر فلمیں بناناہونگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں