وطن نیوز انٹر نیشنل

ماہرہ نے خواتین سے متعلق قائد اعظم کا قول شیئر کردیا

کراچی (این این آئی) انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی نئی آنیوالی فلم ‘قائدِاعظم زندہ باد’ کی تصاویئر شیئر کیں۔اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کا ٹیزر ہفتے کو ریلیز کیا جارہا ہے ۔اپنے پیغام میں انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا خواتین سے متعلق قول شیئر کیا جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پر نہیں پہنچ سکتی جب تک آپ کی خواتین آپ کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔ماہرہ خان کے پیغام اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں