وطن نیوز انٹر نیشنل

مریم نواز نے سینڈوج کھایا سڑکوں پر لوگوں نے بریانی کھائی اور بسَ

گذشتہ ایک ماہ سے اپوزیشن الیون نے گجرانوالہ جلسے میں حکمران جماعت کی دیوار کو آخری دھکا دینے کے لئے پورا پاکستان سر پر اٹھائے رکھا تحریکِ انصاف والے ،عمران خان اور اس کے دربار یوں کے ساتھ ادارے بھی کسی ناخوشگوار حادثے کے خوف سے خوفزدہ تھے لیکن کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ گو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ،مطلب ہے کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا، گجرانولہ میں جلسہ ہوا جلسے میں شریک لوگوں نے جلسے میں اپوزیشن الیون کو دیکھا میں نے اور دنیا والوں نے ٹی وی پر دیکھا جو جلسے سے خوفزدہ تھے ان کا خوف دور ہوا اور بھارت نے خوشی میں بھر پور تالیاں بجائیں اس لئے میاں محمد نواز شریف جلسے سے آن لائین یعنی لائیو وڈیو لنک میں مخاطب تھے وہ فوج پر برس رہے تھے اور بھارت کی رال ٹپک رہی تھی دنیا اور پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر میاں محمد نواز شریف کو بولتے سنا اور دیکھا ان کا کہنا تھا کہ فوج سولین حکومت کو مدت پوری کیوں نہیں کرنے دیتی جواب تو بلاول زرداری کے پاس تھا لیکن مریم نواز یعنی اپنی منہ بولی بہن کے سامنے کیسے بولتا کہ میاں صاحب آپ نے بھی تو میری ماں کی حکومت کا تختہ کیا تھا جس کے جواب میں ہم نے بھی آپ کی حکومت کے تختے کے لئے کھیل کھیلا لیکن یہ تو وہ سچائی ہے جو گفتار کے غازیوں کی زبان پر نہیں آتی ۔
رہی بات جلسے میں کتنے لوگ شریک تھے اس کا اندازہ راقم نے کھاریاں میں جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر لگایا جی ٹی روڈ پر سے نہ توکوئی قافلہ گزرا اور نہ انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر جی ٹی روڈ کوٹلہ گلیانہ چوک ،ڈنگہ روڈ کو بلاک کیا۔ حالانکہ گجرانوالہ کے جلسوں میں شرکت کے لئے ہم نے پیپلز پارٹی۔ مسلم لیگ ن، اور تحریک انصاف کے بسوں ٹرکوں فلائینگ کوچوں کے اندر اور چھتوں پر عوامی جمِ غفیر کو ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالتے نعرے لگاتے اور تالیاں بجاتے گزرتے قافلے دیکھے ہیں لیکن لگتا ہے کہ عوام کو کچھ شعور آگیا ہے کہ یہ لوگ ہمارے لئے نہیںاپنے لئے ہمارے نام کا ماتم کرتے ہیں ۔ اور یہ جھوٹ اس لئے بھی نہیں کہ بقول اپوزیشن الیون کے اتنا بڑا جلسہ ہونے کے باوجود نہ تو حکومت کی دیوار گری نہ تماٹر سستے ہوئے اور نہ آٹا اور چینی بازار میں نظر آئی ۔ہوا کیا ؟؟
محترمہ مریم نواز نے گاڑی میں سینڈوج کھایا سڑکوں پر خوار ہوتے لوگوں نے بریانی کھائی اور بسَ!!

اپنا تبصرہ بھیجیں