وطن نیوز انٹر نیشنل

مزارقائد کا تقدس پامال؛ خالد انعم کیپٹن (ر) صفدر پر برس پڑے

معروف پروڈیوسر، ہدایتکار و گلوکار خالد انعم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی مزار قائد کا تقدس پامال کرنے سے متعلق شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک وڈیوجاری کی ہے۔

وڈیو میں خالد انعم انتہائی غصے میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کیپٹن صفدر نے جو مزار پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی، وہ کسی پارٹی سے تعلق نہیں دکھاتی بلکہ اس کا تعلق تو تہذیب سے ہوتا ہے۔ قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے اس طرح نعرے بازی ہرگز نہیں کی جاتی۔
خالد انعم نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے جو کل قبر کے احاطے میں کیا، اگر میں وہاں موجود ہوتا توان کی اس حرکت پر منہ پر تھپڑ رسید کرتا۔ قائد اعظم اس ملک کے بانی ہیں بلکہ ہمارے باپ کی طرح ہیں اور ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔

اداکار و گلوکار نے اپنی وڈیو کے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں