وطن نیوز انٹر نیشنل

غیر حقیقی شرح کا خاتمہ کمپریسر سکریپ کے کمرشل امپورٹرز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔۔۔عطا ٗ فرید چوہدری ا



غیر حقیقی شرح کا خاتمہ کمپریسر سکریپ کے کمرشل امپورٹرز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، عطاء فرید چوہدری
غیر حقیقی اعدادو شمار کی بنیاد پر لگائی جانے والی ڈیوٹیز کے باعث کمپریسر سکریپ کے مقامی کمرشل امپورٹرز کاروبارکے قابل نہیں رہے تھے، مواقع کی بحالی کے لئے جدو جہد کرنے پر ملک عامر چیئرمین پیٹریاٹ میٹل ایسوسی ایشن مبارکباد کے مستحق ہیں، کاروباری برادری کو یوم آزادی کا تحفہ ہے،مرکزی جنرل سیکرٹری پٹریاٹ میٹلز ایسوسی ایشن کا بیان
گوجرانوالہ۔ 16اگست 2023ء (پریس ریلیز)مرکزی جنرل سیکرٹری پٹریاٹ میٹلز ایسوسی ایشن، ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ ا نڈسٹری عطاء فرید چوہدری نے کہا ہے کہ کمپریسر سکریپ بارے غیر حقیقی تخمینہ کا خاتمہ مقامی کمرشل امپورٹرز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، غیر حقیقی اعدادو شمار کی بنیاد پر کمپریسر سکریپ کے مقامی کمرشل امپورٹرز کاروبارکے قابل نہیں رہے تھے اور گھر بیٹھ گئے تھے،کمپریسر سکریپ کے کمرشل امپورٹرز کے لئے یکساں مواقع کی بحالی کے لئے جدو جہد کرنے پر ملک عامر چیئرمین پیٹریاٹ میٹل ایسوسی ایشن مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے کمپریسر سکریپ کا ڈسکاؤنٹ 8سے 10فی صد کر دیا گیا ہے اسکے اندر 1فی صد ایلومینیم بھی شامل کر دیا گیا ہے جو کہ حقیقت پر مبنی ہے، بزنس کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی اور کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا، انہوں نے کہا کہ کسٹم ویلیو ایشن ڈپارٹمنٹ نے سکریپ میں کاپر کی مقدار بارے غیر حقیقی اعداو شمار پر فیصلہ کر کے مشکلات پیدا کر دی تھیں اور مقامی کمرشل امپورٹرز کے لئے کاروبار مواقع محدود کر دیئے تھے جس سے کمرشل امپورٹرز کاروباری مسابقت کی پوزیشن میں نہیں رہے تھے، اس صورت حال میں پیٹریاٹ میٹل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عامر کا کردار قابل تحسین ہے جنہوں نے کراچی سے کیس کو فائٹ کیااور کمرشل امپورٹرز کا مقدمہ لڑا اور انکی سرپرستی میں میری کمپنی فرید میٹل نے ڈی جی کسٹم ویلیو ایشن کو نظر ثانی کی اپیل دائر کردی تھیاور انکے پاس درست اعدادوشمار پیش کئے انہیں باور کرایا گیا کہ قبل ازیں جو اعداد وشمار پیش کئے گئے ہیں وہ غیر حقیقی ہیں اور کمپریسر سکریپ سے 10 فیصد کاپر نہیں نکلتا اور انہیں ملنے والی رعائیت بھی 35سے کم کر کے 17.5فی صد کردی گئی ہے فرید میٹل کی اپیل پر 2ماہ کی جدو جہد کے بعدڈی جی کسٹم ویلیو ایشن کو غیر حقیقی اعدادوشمار واپس کرنے پر آمادہ کر لیا گیا جو کہ بڑی کامیابی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم کاروباری برادری کی ہر فورم پر نمائندگی کرتے رہیں گے اور انڈسٹری کی مشکلات دور کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں