وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈنمارک کے شہر برانڈبی سٹرانڈ میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جان نثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے برانڈبی سٹرانڈ مسجد میں ایک خوبصورت محفل کاانعقاد ہوا



ڈنمارک کے شہر برانڈبی سٹرانڈ میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جان نثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے برانڈبی سٹرانڈ مسجد میں ایک خوبصورت محفل کا انعقاد ہوا۔
اس روحانی محفل میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت عبد الہادی، حافظ عبدالرحمان اور عقیل اختر نے حاصل کی۔
ڈنمارک کے معروف نعت خوان مسعود احمد نے سید الشہداء کی بارگاہ میں منقبت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ کاشف اکرم نے مختصر ڈینش خطاب میں نوجوانوں کے دین کے ساتھ ربط کی ضرورت پر زور دیا۔
امام و خطیب مدنی مسجد قاری حاجی بابر علی صاحب نے اپنی مسحور کن آواز میں سید الشہداء کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
انگلینڈ سے تشریف لائے ہوئے عالمی شہرت یافتہ سکالر شیخ احمد دباغ صاحب نے اپنے خوبصورت خطاب میں اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلق اور ان کی اتباع کے موضوع پر نہایت دلنشیں گفتگو فرمائی۔ اپنے خطاب کے اختتام پر شیخ احمد دباغ نے برانڈبی سٹرانڈ مسجد کے خطیب سید اعجاز حیدر بخاری کو ایک کتاب بعنوان “امام زین العابدین” بطور تحفہ پیش کی۔
اس محفل کے اختتام سے قبل ایک روسی نژاد خاتون نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا ۔ جب اسے بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ تمام حاضرین کی بیٹی کی حیثیت رکھتی ہے تو فرط جذبات سے اس کی آنکھوں آنسو آ گئے۔
امام و خطیب اسلامک سنٹر البرٹسلنڈ علامہ حافظ آفتاب احمد رانجھا صاحب نے اختتامی دعا فرمائی۔
سید اعجاز حیدر بخاری نے تشریف لانے والے علماء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں لنگر حسینی پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں