وطن نیوز انٹر نیشنل

6ماہ میں ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے لیکن سب سے زیادہ کس ملک جا پہنچے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

Aug 27, 2023 | 11:03 AM

6ماہ میں ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے لیکن سب سے زیادہ کس ملک جا پہنچے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

اسلام آباد (آئی این پی)  گزشتہ 6ماہ میں ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، سب سے زیادہ افراد سعودی عرب منتقل ہوئے ہیں۔

حکومت پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق روزگار کیلیے 2023 کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 4لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے،عرب میڈیا کی رپورٹ میں امیگریشن بیورو کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر چار لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق روزگار اور بہتر مستقبل کے سلسلے میں بیرون ملک منتقل ہونے والے افراد میں ڈاکٹر ، انجینئر ، بینک منیجر ،ا?ئی ٹی کے ماہرین، سیلز مین اور عام مزدور شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں