روس کا یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان"/> روس کا یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان – Watan News

وطن نیوز انٹر نیشنل


روس کا یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان

روس نے 25 ملین مسلمان آبادی کے لیے اسلامی بینکاری شروع کردی، فوٹو: فائل
روس نے 25 ملین مسلمان آبادی کے لیے اسلامی بینکاری شروع کردی، فوٹو: فائل

روس نے 25 ملین مسلمان آبادی کے لیے اسلامی بینکاری شروع کردی، فوٹو: فائل

 ماسکو: روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس سے مسلم برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 ملین مسلمان آبادی والے ملک روس نے یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کردیا جسے مسلم کمیونیٹی نے کافی سراہا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے اسلامی بینکاری سے متعلق قانون پر 4 اگست کو دستخط کیے تھے۔

روس میں کچھ اسلامی مالیاتی ادارے پہلے سے کام کر رہے تھے لیکن اب پہلی بار اسلامی بینکنگ کا سرکاری سطح پر آغاز کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اسلامی بینکاری مسلم اکثریتی علاقوں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں شروع کی جائے گی اور اگر یہ پروگرام کامیاب ثابت ہوگیا تو پھر پورے ملک میں متعارف کرادیا جائے گا۔

مسلم آبادی کافی عرصے سے اسلامی بینکاری کا مطالبہ کرتی آئی ہے لیکن یوکرین جنگ کے باعث روس کے اقتصادی شعبے پر مغربی ممالک کے دباؤ نے بھی صدر پوٹن کو اسلامی بینکاری شروع کرنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی بینکاری شریعت کے تحت کام کرتی ہے جو سود پر مشتمل لین دین کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتی ہے کیوں کہ سود کو رقوم کا غیر منصفانہ تبادلہ سمجھا جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : روس

اپنا تبصرہ بھیجیں